تحریک منہاج القرآن مانچسٹر کے زیر اہتمام منہاج القرآن مسجدمانچسٹرمیں ہفتہ وار روحانی محفل کا انعقاد

Manchester
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Helvetica Segoe Georgia Times

تحریک منہاج القرآن مانچسٹر کے زیر اہتمام منہاج القرآن مسجدمانچسٹرمیں ہفتہ وار روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن مانچسٹر اور آشٹن کے رفقاء و اراکین اور ایگزیکٹیو ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ برطانوی اور عربی کمیونٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس روحانی محفل کا آغازحافظ قاری زاہدالرحمان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول طاھرسراج، عمران قریشی،حاجی طارق نسیم، مرزارضوان بیگ، محمد اشفاق وارثی  نے پیش کیے جبکہبرنلے سے آۓ مہمانمنہاج القرآن برطانیہ کے ایگزیکٹو ممبر اور مرکزی نعت خوان محمدکبیر نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اپنی خوبصورت اور دلسوز آواز میں سلسلہ نعت شروع کی تو حاضرین محفل پر ایک عجیب کیف و سرور کی کفیت طاری ہوگئی اورپوری محفل اللہ اکبر اور یا رسول اللہ کی صداؤں سے گونج اٹھی اس محفل میں نقابت کے فرائض منہاج القرآن مسجد مانچسٹرکے امام حافظ قاری زاہدالرحمان نے ادا کیے۔

منہاج القرآن مانچسٹرکے امیر علامہ محمدعبدالسراج ستارنےایمان افروزخطاب کرتے ہوئے حاضرینِ محفل کو خشیعتِ الٰہی اور حُبِ رسول صلّ اللهُ علیہ وآله وسلّم کا خوبصورت پیغام دیا۔

بعد ازاں عمران قریشی نے ذکرِالٰہی سے حاضرینِ محفل کی آنکھیں نم کر دیں اورمنہاج القرآن مانچسٹر کے صدر جناب عامرخواجہ نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شرکا محفل کوبڑھ چڑھ کر آئندہ بھی شرکت کی دعوت دی اور محفل کے اختتام پر تمام شرکا نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں کھڑے ہوکر نہایت عزت و احترام کے ساتھ درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ آخر میں امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے لئے دارالاحسان سےمنسلک صوفی صاحب نےدلوں کوجھنجھوڑ دینے والی خصوصی دعا کی۔ محفل کے احتتام پر شرکا کی تواضح بہترین کھانوں سے کی گئی۔

Manchester Local Executive Committee 

Position

Post Holder

President

Asghar Chaudry

Vice President

Haji Anwar Hussain

General Secretary

Usman Paracha

Finance Secretary

Haji Saeed

Media Secretary

Munawar Hussain

Membership Secretary

Irfan Baig

Welfare Secretary

Zeeshan Iqbal

Education Secretary

Syed Iftikhar Hussain Gardazi

Building Secretary

Basharat sb

Mosque Committee Head

Haji Tariq Naseem

Mosque Committee Secretary

Abdul Badar

The Madina Hall,

122 Withington Road,

Manchester M16 8FB

Tel: +44 (0)161 2267 172

Email: manchester@minhajuk.org